صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں نماز عید الفطر ادا کی

0

کراچی (بیورو چیف)  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے

گورنر ہاؤس میں قائم مسجد سے متصل کھلے رقبے میں نماز عید الفطر ادا کی

گورنر ہاؤس کی مسجد میں گزشتہ سال سے ہی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام

کے حوالے سے ایس او پی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنے

عزیز و اقارب اور دوست احباب کی حفاظت کے لئیے عید سادگی اور اپنے گھروں میں

منائیں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

ہماری سب کی ذمے داری ہے این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ رہنما ہدایات

(ایس او پیز) پر ہر لحاظ سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عارف علوی

دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں اور اس مشکل صورتحال میں بھی نظم و

ضبط کے ساتھ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ عید خوشیوں کا تہوار

ہے اور حقیقی خوشی اس بات میں ہے کہ ہم اور ہمارے اپنے لوگ کسی بھی موذی

بیماری سے محفوظ رہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.