وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا

0

وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا، خالد منصور

کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کردیا گیا، خالد منصور کی تعیناتی کا

نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خالد

منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ خالد منصور بطور معاون خصوصی برائے سی

پیک امور ذمہ داری سنبھالیں گے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر

ہو۔ یاد رہے لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ نے بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی

عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ

ایک اچھے ادارے میں کام کرنے کا موقع ملا، سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کی راہ

متعین ہوچکی ہے۔

اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ سی پیک اتھارٹی کو پروان چڑھانے میں کردارادا کیا۔
خالد منصور کو خوش آمدید کہتا ہوں اللہ تعالیٰ ان کا حامی وناصر ہو۔ مزید برآں وفاقی
وزارت تعلیم نے مریم چغتائی کو یکساں قومی نصاب کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم نے مریم چغتائی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مریم
چغتائی اس سےقبل لمز یونیورسٹی میں پروفیسر رہ چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.