وزیراعظم عمران خان نے شاہی قلعہ لاہور کی تازہ تصاویر شیئر کردیں

0

وزیراعظم عمران خان نے شاہی قلعہ لاہور کی تصاویر شیئر کردیں، انہوں نے کہا کہ

قلعہ نئی نسلوں کیلئے بحال اورمحفوظ بنا دیا گیا ہے، حکومت تمام تاریخی مقامات کو

محفوظ اور بحال کرے گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور قلعہ نئی

نسلوں کیلئے بحال کر دیا گیا ہے اور قلعے کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

حکومت تمام تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے ساتھ بحال بھی کرے گی۔ وزیراعظم

نے شاہی قلعہ لاہور کی تازہ ترین تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں قلعے کی

خوبصورتی کو بحال اور مزید محفوظ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے 10 اکتوبر2020ء میں وزارت سیاحت پنجاب نے شاہی قلعہ لاہور اور اس

سے ملحقہ تاریخی عمارتوں پر واقعہ تاریخی نقوش بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور

اس سلسلے میں فرانس کے متعلقہ ادارے نے پنجاب حکومت کو اپنے مکمل تعاون کا

یقین دلایا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاریخی عمارتوں کے مندہم تاریخی نقوش کی بحالی پر آنے والے

اخراجات فرانس کا مجوزہ ادارہ برداشت کرے گا۔ اسی طرح گزشتہ سال 18 اگست میں

وفاقی حکومت نے لاہور کے بڑے منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے تحت 3

ارب 65 کروڑ روپے لاگت سے شاہی قلعہ کی بحالی اور اطراف کے علاقے کو

بفرزون بنایا جائے گا۔ فرنچ ایجنسی کی جانب سے شاہی قلعہ کی بحالی اور اطراف کو

بفرزون بنانے کے لئے آسان اقساط پر قرض دینے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر

پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبے کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لئے

وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر کی خواب گاہ اور شیش محل کے نیچے چھپے مقامات کی

تلاش کی جائے گی، اس کے علاوہ دیوان عام اور پرانے اکبری گیٹ کو اصل شکل میں

بحال کیا جائے گا، قلعہ میں ایک میوزیم اور ترجمان سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، شاہی

قلعہ کے عقب میں موجود رم مارکیٹ کو کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر منتقل کردیا

جائے گا۔

___________________________________________________
وفاقی حکومت کی قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

بجلی صارفین خوش ہوجائیں، فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان روشن ہوگیا

اپوزیشن نے بجٹ روکنے کیلئے بلوچستان اسمبلی کو تالے لگادیے، پولیس سے جھڑپیں

ناصر حسین کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.