وزیراعظم شہباز شریف کا تاجروں ، عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

0

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں اور عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

قطر میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر عائد فکسڈ ٹیکس اور 1 کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے، ہماری دن رات کوشش ہے کہ ملک میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں، امید ہے کہ آئندہ مہنگائی کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تاجروں پر بجٹ میں لگائے گئے فکسڈ ٹیکس کو ختم کیا جاچکا ہے، اس سے پیدا ہونے والے 42 ارب روپے کے خلا کو دوسرے ذرائع سے پُر کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فکسڈ ٹیکس کا مقصد تھا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی چیرہ دستیوں سے تاجروں کو بچایا جائے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بجلی کے 3 کروڑ صارفین ہیں، جن میں سے 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ ماضی پر رونے دھونے سے کوئی فائندہ نہیں، انشاء اللّٰہ پاکستان کے اچھے دن جلد آئیں گے۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.