وزیراعظم کا امریکہ کو صاف انکار ، دو ٹوک اعلان 

0

 وزیراعظم کا امریکہ کو صاف انکار ، دو ٹوک اعلان 

افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گے

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کردیا۔

امریکی ٹی وی ایچ بی او کے پروگرام ایگزیوس کے اینکر جوناتھن سوان کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی۔ اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔

اس سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا امریکی اینکر کو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہوگا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اپوزیشن ارکان نے وزیراعلی خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

شہبازشریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت ، اہم مطالبہ بھی کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.