وزیراعظم کا ای وی ایم پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

0

وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے جو دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی و اتحادیوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ای وی ایم، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے اتفاق رائے پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت میں مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

______________________________________________________________

ملک بھر میں چہلم کے جلوس، سیکیورٹی سخت

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں 207 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

زرداری پاکستان کے کرپٹ ترین رہنما ہیں، وزیر اعظم عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.