نجی اسکول مافیا بن گئے، فیسوں کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ بری طرح پریشان

0

نجی اسکول مافیا بن گئے، فیسوں کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ بری طرح پریشان

نجی اسکولوں کی ماہانہ فیس میں کم از کم %20 رعایت دی جاۓ, منصور اجمیری

نجی اسکول گزشتہ 10ماہ سے طلبہ کی مکمل فیس لے رہے ہیں جو کہ سراسر ناجائز ہے, سماجی رہنماء

کراچی(اسٹاف رپورٹ) کورونا وباء کی صورتحال سے سب سے زیادہ غریب و متوسط طبقے کے افراد متاثر ہوۓ ہیں مہنگاٸی و بے روزگاری کی وجہ سے عام افراد اپنے بچوں کی تعلیم بھی جاری نہیں رکھ پارہےہیں اسکول مافیا بن گئے ہیں، فیسوں کی مکمل وصولی سے تنخواہ دار طبقہ بری طرح پریشان ہے جبکہ دوسری طرف 10 ماہ سے نجی اسکول بچوں کی مکمل فیس لے رہے ہیں جو کہ سراسر ناجائز ہے, ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء منصور اجمیری نے میڈیا نماٸندگان سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا,ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کو خود فیس کم کردینی چاہئیے کیونکہ گزشتہ برس تو اسکول کھلے ہی نہیں اور روزمرہ کے اخراجات تو ہوئے ہی نہیں اسکے علاوہ متعدد اسکولز نے اساتزہ کی تنخواہیں بھی کاٹ کر دی ہے اسکےباوجود غریب و نتوسط طبقے سے پوری فیس وصول کی جارہی ہے, منصور اجمیری نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوباٸی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور کراچی کے تمام نجی اسکولوں کے مالکان کو پابند کریں کہ والدین کو ماہانہ فیس میں کم سے کم %20 رعایت دی جاۓ تاکہ غریب و متوسط طبقے کے افراد اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.