نواسہؓ رسولﷺ نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےدین اسلام کو حیات نو بخشی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور 10 محرم الحرام 1443ھ /

2021ءکے موقع پر کہا ہے کہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل

دن ہے، اسلامی اور انسانی تاریخ کے متعدد عظیم واقعات اس سے منسلک

ہیں لیکن اُمتِ مسلمہ کے نزدیک یوم عاشور کا مقام جس تاریخی واقع کی

نسبت سے بلند ترین ہے وہ عالی مقام امام  حضرت حسینؓ  کی شہادت ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری یوم عاشور کے موقع پر

جاری خصوصی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس دن

نواسہؓ رسول مقبولﷺ نے اپنے اہل بیتؓ اور دیگر جانثار ساتھیوں کے

ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کار بند قوتوں کو للکارا

تھا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی تھی،

آج اسلام انہیں قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے

جذبات کو امتحان و ابتلاءکے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر

عارف علوی نے کہا کہ شہادت امام حسینؓ  اُمتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم

درس ہے اور حضرت امام عالی مقامؓ  کی شہادت رہتی دنیا تک کےلیےعزم

و استقلال کی علامت بن کرمسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن بن چکی

ہے،ہمیں آج ان کی شہادت کی یاد مناتےہوئےاپنےاندرنظم و ضبط اورایثار و

قربانی کا جذبہ پیدا کرنا اورباہمی نفرتوں،کدورتوں اورگروہ بندیوں سےپرہیز

کرناہے، ہمیں اپنےدین،ملت اورملک کے لیےعزم واستقلال کااستعارہ بن

کرہرقسم کی قربانی کےلیےخود کو تیار کرناہے،اگرہم ایساکرنےمیں کامیاب

ہو گئے تو دین ودنیا کی سربلندی اور کامرانی ہمارا مقدر ہو گی۔

اُنہوں نے قوم سے اپیل کرتےہوئےکہاکہ ملک بھرمیں کوروناوائرس کی

ڈیلٹاقسم کی وجہ سےوباکی چوتھی لہر کاخطرہ بڑھ رہا ہے،اس لیےہم سب

کوحسب سابق سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے،عاشورہ کے اجتماعات

میں حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر اور ایس

او پیز پر عملدراآمد کو یقینی بنایا جائے اور ویکسین کے عمل کو جلد از جلد

مکمل کر کے خود کو اور دوسروں کو اس وبا سے محفوظ کیاجائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ  اور ان کے

رفقا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ یہی ہے کہ آج کے دن ہم

اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق

ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے اللہ تعا لیٰ سے دعا کی کہ وہ

ہمیں اسوہ امام حسینؓ  پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطنِ

عزیز کے ساتھ ساتھ تمام عالم کو بھی کورونا کی وبا سے مامون ومحفوظ

رکھے

_____________________________________________________________

”میں اس لیے فرار ہوا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے بھی نجیب اللہ کی طرح ۔۔“اشرف غنی کا اپنے ویڈیو پیغام میں بڑا دعویٰ

یوم عاشور ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے ،لاہور اور کراچی میں مرکزی جلوسوں کا آغاز ہو گیا

افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان کی پارکوں میں بمپر کاروں سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.