نازیہ سولنگی مرحومہ کے لواحقین کا احتجاج

0

نازیہ سولنگی مرحومہ کے لواحقین کا احتجاج۔کراچی بار۔سول سوسائٹی۔ سماجی رہنماؤں کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے                                                                                                     کراچی (اسٹاف رپورٹر) نازیہ سولنگی مرحومہ اور دیگر متاثر ین ک لواحقین کا میمن ہسپتال کے مین گیٹ پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق نازیہ سولنگی کے بھائی نے نما ہندہ اُردو خبریں کو بتایا کہ اپنی بہن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے میری بہن کا دوپٹہ پھنس گیا اور ایکسڈنٹ ہو گیا ابتدائی طبعی امداد کے لیے قریبی میمن ہسپتال پہنچا ہسپتال انتظامیہ نے پا نچ لاکھ کا مطالبہ کیا کہ کاؤنٹر پرجمع کروادو لیکن میرے پاس انتظام نہیں تھا میری منت سماجت پر پہلے تین لاکھ اور بعد میں دو لاکھ کا کہا اور میرے پاس نہ ہونے کی وجہ سے طبعی امداد نہ ملنے پر میں اپنی زخمی بہن کو سول ہسپتال لے کر پہنچا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر کچھ دیر پہلے آ جاتے تو جان بچا سکتے تھے میری بہن کو بروقت علاج نہ ملنے کیوجہ سے نازیہ سولنگی ںے تڑپ تڑپ کر جان دیدی نازیہ سولنگی مرحومہ کے بھائی نے روتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت برتنےمقدمہ درج کیا جائے احتجاج میں سول سوسائٹی کے رہنماؤں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن ممبران سٹی کورٹ۔ان  ہائی کورٹ کے وکلاء اور سماجی رہنما طلحہ بیگ نے ساتھیوں سمیت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.