توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج، عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر 3 اعتراضات عائد

0

توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر 3 اعتراضات عائد کر دیے۔رجسٹرار آفس نے پہلا اعتراض عائد کیا ہے کہ پٹیشن پر عمران خان کے دستخط 2 جگہوں پر مختلف ہیں۔رجسٹرار آفس کا دوسرا اعتراض ہے کہ عمران خان نے بایو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔رجسٹرار آفس نے تیسرا اعتراض یہ کیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ڈائریکٹ ہائی کورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے؟واضح رہے کہ عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواستِ ضمانت واپس لے کر ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

__________________________________________________________________

لگتا ہے ایک رجسٹرار تو مجھ جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.