صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی

0

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی

لاہور  بیوروچیف
 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ صوبہ پنجاب کا 560ارب روپے کاترقیاتی بجٹ تعمیرو ترقی کی نئی راہیں کھولے گا
 بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئے 16800ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت 9مستقل ویٹ سٹیشنز کے قیام کے لئے 766ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے بڑے شہروں کے لئے 200ایکوفرینڈلی اربن بسوں کی خریداری کے لئے 3.4ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 مسافروںکو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کےلئے لاہور میں 200بس سٹاپ شیلٹرز کی تعمیر اوربسوں کی آمدورفت کے معلوماتی نظام کے لئے 49.8کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 مسافروں کی سہولت کے لئے کرایہ اکٹھا کرنے کے خود کار نظام کے لئے 31.2کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔
ٹریفک کی روانی کے لئے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
 ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کے لئے ا لیکٹراک وہیکلز کی خریدو فروخت کی حوصلہ افزائی کے لئے رجسٹریش فیس اور ٹوکن فیس کی مد میں 50فیصد اور 70فیصد چھوٹ دی جائے گی۔
 متوازن بجٹ کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔
 کورونا وبا کی موجودہ صورتحال میں اس سے بہتر بجٹ ممکن نہیں تھا
 بجٹ میں کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔
 پنجاب حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
 نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے
پیش کردہ بجٹ سے عام آدمی کے حالات بہتر ہوں گے
ہر شعبہ سے وابستہ افراد پر بجٹ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
 حکومت پنجاب نے زراعت،صنعت وحرف اور دیگر شعبوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں حکومت نے جنوبی پنجاب سمیت غریب علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مختص کی ہے۔
 صوبائی بجٹ تعلیم کے فروغ میں معاون ہوگا

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعہ کو ہوگی

حکومت کا پیری اربن ہاؤسنگ سکیم کے تحت 14 لاکھ روپے کا سستا گھر مہیا کرنے کا فیصلہ

پنجاب کا2ہزار653 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.