پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دے دیا

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کے 70، عبداللّٰہ شفیق کے 32، ہیری بروک کے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 41 اور ڈیوڈے ویسے 9 بالز پر 22 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 204 رنز ہندسہ سیٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق نے اوپننگ کی اور 8 اوورز میں 61 کے مجموعے پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔

عبداللّٰہ شفیق 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کامران غلام تھے، جو 19 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیسری اور اہم وکٹ 112 کے اسکور پر مل گئی، محمد حفیظ صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں غلام مدثر نے میدان بدر کیا۔

لاہور قلندرز کے فل سالٹ 8 رنز بناکر 124 کے مجموے پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئٹہ کو پانچویں اور اہم ترین کامیابی فخر زمان کی وکٹ کی صورت میں 149 کے مجموعے پر ملی۔

فخر زمان نے 45 گیندوں پر 70 رنز کی باری کھیلی، اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا 5واں میچ کھیل رہی ہیں، لاہور قلندرز نے 4 میں سے 3 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے فیلڈنگ میں جو غلطیاں کیں انہیں ٹھیک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 170 تا 180 رنز کا ہدف دیں گے۔

سرفراز احمد نے کہاکہ حریف ٹیم کو جلد سے جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، جیسن روئے واپس آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل تنویر، بین ڈکٹ اور عبداللّٰہ بنگلزئی کو ڈراپ کیا ہے جبکہ لیوک ووڈ اور غلام مدثر کو ٹیم میں موقع دیا ہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہنری بروک، ڈیوڈ ویسے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان میدان میں اتر رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی فائنل الیون میں جیمز وینس، احسن علی، جیسن روئے، سرفراز احمد ، افتخار احمد ، محمد نواز ، شاہد آفریدی، جیمز فاکنر، لکی ووڈ، نسیم شاہ اور غلام مدثر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.