لاہور میں پی ایس ایل میچز، وزیرِ اعظم کی نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

0

لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لاہور(اردوخبریں نیوزڈسیک ) ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے رابطہ کیا ہے، انہوں نے ملاقات میں سیکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کے حوالے سے بتایا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمے داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 کروڑ روپے دینے کی پنجاب حکومت کی پیشکش بھی قبول نہیں کی تھی اور دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ نہیں دیں گے، پنجاب حکومت نے اخراجات کرنے کی ہامی نہ بھری تو منگل سے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل ہو جائیں گے۔نگراں وزیرِ تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے حصے کے 25 کروڑ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

__________________________________________________________________

ضمنی انتخاب، این اے 193 راجن پور میں پولنگ جاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.