پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر منتخب

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے امیدوار بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے 34 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیداور میاں وحید کو 16ووٹ ملے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق موجودہ صدر مسعود خان 24 اگست کو اپنی پانچ سالہ صدارتی مدت پوری کریں گے جس کے بعد سلطان محمود حلف اٹھائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود کی پوزیشن پہلے ہی مضبوط تھی، ان کو مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم کی بھی حمایت حاصل تھی۔

قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پاکستان پیپلزپارٹی کے 11، مسلم لیگ نوازکے 7، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کا ایک ایک ووٹ تھا۔ بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ صدر منتخب ہونے پر وہ اسمبلی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

_________________________________________________________

افغانستان کا اقتدار اب طالبان کے پاس ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نے اعتراف کر لیا

’’ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا حوصلہ نہیں دے سکے‘‘ امریکی صدر کا قوم سے خطاب

“سابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے، طالبان یہ کام کریں” عبداللہ عبداللہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.