پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا

0

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت 5 اراکین کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔

عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرا دی۔

پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹیپو سلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاؤ گھیراؤ اور اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

_________________________________________________________________

کرپشن سے پاک ہوں، 16 مرتبہ وفاقی وزیر رہا، ملک سے بھاگا نہیں

بجٹ 9 جون کو ہی پیش ہو گا، وزارت خزانہ

مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن نے کارروائی روک دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.