پی ٹی آئی قیادت کا شہبازگِل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ

0

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جیل میں قید رہنما شہباز گِل سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کے 3 وفود الگ الگ شہباز گِل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

پہلا وفد پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل جا کر شہباز گِل سے ملے گا۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق چیف وہپ عامر ڈوگر شہباز گِل سے ملنے والے دوسرے وفد کی قیادت کریں گے۔

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شہزاد وسیم کی قیادت میں تیسرا وفد شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کرے گا۔

شہباز گل سے ملاقات کے بعد تینوں وفود پارٹی قیادت کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں گے۔

__________________________________________________________________

68 سال بعد جدید انداز میں پاکستان کا قومی ترانہ ریلیز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.