پی ٹی آئی ارکان کس کی مداخلت پر ناراض؟

0

اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے پارٹی سے ناراض ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے ارکان وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کی مداخلت پر ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز گِل فیصل آباد میں آئندہ الیکشن میں اپنے لیے سپورٹ مانگتے رہے ہیں

ناراض ارکان کی شکایت پر وزیرِ اعظم نے کیا کیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو شہباز گِل کی مداخلت پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا تاہم وزیرِ اعظم ارکان کے تحفظات دور کرنے کے بجائے شہباز گِل کو ساتھ ماسکو لے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان کو اسپیکر اسد قیصر کے خلاف بولنا مہنگا پڑا، وہ حکومتی فنڈز صرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں تھے۔

نور عالم کی ناراضی کی وجہ

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نور عالم خان اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگتے رہے جو نہیں ملے۔

نور عالم خان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں بھی تحفظات دور نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کے شوکاز نوٹس اور پی اے سی سے نکالنا نور عالم خان کی ناراضی کی وجہ بنا۔

__________________________________________________________________

کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان MQM کے مرکز پہنچ گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.