پاکستان تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی آزاد
کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ، 33 ارکان اسمبلی نے ان پر
اعتماد کا اظہار کیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم
نیازی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چودھری لطیف اکبر کے درمیان مقابلہ ہوا ، 33
ارکان اسمبلی نے عبدالقیوم پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار
چودھری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے جس کے بعد عبدالقیوم وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔
اضح رہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف
نے 25سیٹیں جیتی تھیں ، ایک سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں الیکشن
کرائے گئے ، وہ سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جبکہ خواتین کی پانچ میں
سے تین مخصوص نشستیں اور دیگر تین نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے بعد پی
ٹی آئی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں32سیٹوں کیساتھ پوزیشن مستحکم ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں 11سیٹیں جیتیں جبکہ خواتین کی ایک
مخصوص نشست ان کے حصے میں آئی ، پیپلزپارٹی 12سیٹوں کےساتھ دوسرے جبکہ
مسلم لیگ ن سات سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہےجموں کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم
کانفرنس کے پاس صرف ایک ایک نشست ہے ۔پیپلزپارٹی کے دو نشستوں پر کامیاب
امیدوار چودھری یاسین کو ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی ۔
___________________________________________________
گھنٹوں کے دوران40ہیلتھ ورکرز کرونا کا شکار،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے24
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
کرونا سے مزید 46 پاکستانی جاں بحق،چار ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ