ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی

0

ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ، حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ، آج سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ جب کہ ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی ، بی آر ٹی سروس بھی صبح 8 سے رات 10 بجے تک دوبارہ شروع ہوگئی۔

این سی او سی کی جانب سے کیے گئے دیگر فیصلوں ے کے مطابق 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی ، مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار 17 میں سے تاحکم ثانی یہی رہیں گے ، سترہ مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے ، دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین کی حاضری کی اجازت ہوگی جب کہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا ، 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ، این سی اجلاس میں عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ، حکومت نے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ، این سی او سی نے عوام سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے ، جب کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کے مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے ، کورونا وائرس کی ویکسین کی سپلائی میں بہتری آرہی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعداد کار بڑی ہے ، اسی لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے ہر فرد کی کیٹگری میں اضافہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.