پنجاب کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے: صدرِعارف علوی

0

پنجاب کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے: صدرِعارف علوی

اسلام آباد(اردوخبریں نیوزڈیسک) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کا اعلان کر دیا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی منظوری دے دی گئی ہے۔صدرِ پاکستان نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا ہے۔اس سے قبل آج ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس ضمن میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کو تیار ہیں۔

__________________________________________________________________

اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.