قائدِ اعظم کا یومِ ولادت، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

0

كراچی(بیورو چیف)

قائدِ اعظم کا یومِ ولادت

قائدِ اعظم کا یومِ ولادت، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

بابائے قوم قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 145واں یوم پیدائش آج 25 دسمبر کو نتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
قائد اعظم کا یوم ولادت ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جائے گا
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالی۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے اس موقع پر مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
واضح رہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے 145ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہوں گی۔
ان تقریبات میں بانیٔ پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیرِ کے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Dr FarooqSattar کا مہاجر کلچر ڈے پرخصوصی پیغام urdukhabrain پر دیکھیں

پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

بی ایم پی کے امیدواران کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیشگی جیت کا اعلان ہے

عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی،خواجہ اظہار الحسن اور دیگر پر فرد جرم عائد

افغان طالبان کے وفد کی اسلام آباد آمد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

رات گیارہ بجےسی ویو کلفٹن پر میاں بیوی کی گاڑی خراب بروقت پولیس نے پہنچ کرایک اورموٹروے سانحہ ہو نے سےبچا لیا

پاک فضائیہ کے نیکسٹ جنریشن پروگرام نئی جہتوں کے حصول کے لئے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے

عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا وجہ سامنے آگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.