کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 142 رنز کا ہدف

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور قلندرز کے تباہ کن بولنگ اٹیک کا سامنا نہیں کر پائی اور مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3، 3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز جیتے ہیں، کراچی کنگز کو رواں سیزن میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔

__________________________________________________________________

عمران خان، بشریٰ بی بی میں علیحدگی کی خبروں کی تردید

ایرن ہالینڈ نے کیٹ مڈلٹن کا لباس پہن لیا

بلوچستان سے پراسرار لاشیں برآمد، 1 تیرتی کراچی پہنچ گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.