کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

0

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، 6 کی حالت نازک ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا، جس میں ڈھائی سے تین کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگی تھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو فوری طلب کرلیا گیا۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

_________________________________________________________وزیرِ اعظم کی کس بات پر چوہدری برادران نے قہقہے لگائے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.