کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ

0

شاہراہ فیصل پولیس کا عوام دوست کارنامہ
کراچی (کرائم رپوٹر)عوام سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے کمپنی کے دفتر پر چھاپہ
میمن مرچنڈائیز میمن انٹر نیشنل لون پر گاڑیاں انویسٹمنٹ پلان اور ہائوسنگ کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیئے
شاہراہ فیصل پولیس نے گلشن جمال میں ایک فراڈی کمپنی پر چھاپہ مار کر کمپنی کی خاتون برانچ مینیجر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ کمپنی کے دو اہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ فراڈی کمپنی کے خلاف سینئر صحافی عاجز جمالی سمیت متعدد متاثرین نے تھانہ شاہراہ فیصل پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ تھانہ شاہراہ فیصل کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر معین خان کی قیادت میں پولیس پارٹی خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گلشن جمال کے ایک بنگلے پر چھاپہ مارا فراڈی کمپنی کی برانچ مینجر شبینہ میمن اور دیگر دو ملزمان شعیب اور عمیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے فراڈ کا تمام ریکارڈ دستاویزی ثبوت بھی تحویل میں لیئے ہیں۔ جبکہ میمن مرچنڈائیز کے دفتر میں موجود دس سے زائد متاثرین ملے جن سے لوٹ مار کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے مختلف برانچز میں مذکورہ کمپنی کے پاس سینکڑوں افراد کے کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں اور لوگوں کے پیسے پھنسانے کے بعد مذکورہ کمپنی کے جنرل مینیجر میڈم عائشہ لوگوں کو دھمکیاں دیتی ہے کہ جو بھی پیسے مانگے گا اس کو لاپتہ کروا دوں گی۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار آرائیں کے مطابق مذکورہ کمپنی کے خلاف متعدد لوگوں کی درخواستیں پولیس کو موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کاروائی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مالک نیاز علی بالادی ہیں جس کے نام سے چیک دیئے جاتے ہیں جو بائونس ہوجاتے ہیں۔ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مذکورہ کمپنی کی لوٹ مار کے کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور گذشتہ تین سال سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے بلا آخر آج پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کمپنی کے مالک نیاز بالادی اور جنرل مینیجر عائشہ کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.