سلطانز کی چھکوں کی بارش، یونائیٹڈ کو 218 رنز کا ہدف

0

ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور رائلی روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سلطانز کے ٹم ڈیوڈ اور رائلی روسو نے چوکوں چھکوں کی بارش کردی، ٹیم کو برق رفتاری کے ساتھ 217 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔ 

ٹم ڈیوڈ نے صرف 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ رائلی روسو نے 35 گیندوں 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم اور مرچنٹ ڈی لینگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں، دیکھا جائے گا کہ کون میچ جیتے گا۔ 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹورنامنٹ جارہا ہے ہمارے لیے اچھا ہے، جو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے اس کو ٹاس کی فکر نہیں ہوتی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، رحمان اللہ گرباز، مدثر خان، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ شامل ہیں۔ 

ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ٹم ڈیوڈ، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، انور علی، عباس آفریدی، رومان رئیس اور عمران طاہر شامل ہیں۔

__________________________________________________________________  آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان مقرر

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.