سندھ کلچر ڈے کے موقعہ پر پاکستان پیٹریوٹک یوتھ کی جانب سے ریلی

0

پاکستان پیٹریوٹک یوتھ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

آج بتارخ 6 دسمبر بروز اتوار کو #پاکستانپیٹریوٹکیوتھ ضلع بدين کی جانب سے سندھ کی قدیمی تہذیب و ثفافت کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی انعقاد پزیر کی گٸی۔ جس میں ضلعی صدر محمد اشفاق آراٸیں،جنرل سیکریٹری حسین بلال،سینٸر ناٸب صدر زاہدصدیقی،جواٸنٹ سیکریٹری حضوربخش اور فنانس سیکریٹری یاسر عزیز گل نے بات کرتے ہوۓ کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کو فروغ دینے میں بھی ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔جبکہ اس موقع پہ شہر کے دیگر لوگوں نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوۓ سر پہ سندھی ٹوپی اور شانوں پہ سندھی اجرک سجاۓ ہوۓ ہاتھوں میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کیے ہوۓ پاکستان زندہ باد،سندھ ثقافت زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی فضا میں بلند کیے جس سے شہر کی فضا خوشگوارہوگٸی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.