اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکر دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ صرف سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سےمتعلق نہیں، بیان حلفی نےاس کورٹ کو مشکوک بنا دیا ہے، ایک بیانیہ بنایا گیا ہے کہ یہ عدالت کمپرومائزڈ ہے، بیان حلفی کے بینفشریز کو اس کورٹ سے ریلیف ملا۔
کیس کی سماعت کے دوران رانا شمیم کا اصل بیان حلفی سربمہر لفافے میں عدالت میں پیش کیا گیا، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہاکہ رانا شمیم کو بتانا ہے کہ کس کے سامنے بیان حلفی ریکارڈ کرایا اور یہ کیسے لیک ہوا؟
اٹارنی جنرل نے بیان حلفی کی مصدقہ نقل دینے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ بھی دیکھیں کہ کہیں اس کا فونٹ کیلبری تو نہیں ہے۔
_________________________________________________________
پیپلزپارٹی کی حکومت کو اقتدار ملنے کا وقت جلد آنے والا ہے، سابق صدرآصف زرداری
نواز شریف مفرور ہیں اس لیے ان کی واپسی باعزت نہیں ہوگی، بابراعوان