راولپنڈی: PTI کے احتجاج کا تیسرا دن، سڑکیں بند، شہری پریشان

0

راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج پیرودھائی موڑ پر آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

پشاور روڈ سے آئی جے پی روڈ کی جانب راستہ تاحال مکمل طور پر بند ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پیر ودھائی اڈے پر ٹینٹ لگانے سے تجارتی اور سفری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز اور شہری پریشان ہیں کہ آمد و رفت کس طرح ممکن بنائیں۔

شمس آباد میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جہاں درجنوں کارکنان موجود ہیں۔

مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کی وجہ سے مری روڈ سے سفر کرنے والے سروس روڈ اور گلیوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.