آر ڈی211 پر کٹ کا معاملہ، حامی و مخالفین کا دھرنا

0

ایل بی او ڈی سیم نالے کی آر ڈی211 پر ممکنہ کٹ لگانے کے معاملے پر حامی اور مخالف گروپ کی جانب سے دیا جانے ولا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ایل بی او ڈی سیم نالے کو کٹ دینے کے حامی اور مخالف گروپ کی جانب سے مسلسل تین روز سے تھرکول روڈ پر دھرنا جاری ہے۔

حامی گروپ کا مطالبہ ہے کہ سیم نالےکو کٹ دے کر قدرتی آبی گزرگاہ سے سیلابی پانی کا اخراج کیا جائے، جبکہ مخالف گروپ کا مؤقف ہےکہ سیم نالے کو کٹ دینے سےدیہات اور زمینیں ڈوب جائیں گی۔

انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب حکام محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین سے پانی کا اخراج تیزی سے ہو رہا ہے۔

__________________________________________________________________

کراچی: ڈینگی کے باعث اسکولوں میں اسمبلی، پی ٹی سیشن 1 ماہ کیلئے معطل

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج امریکا پہنچیں گے

بارشیں بھارت میں برسیں گی، پانی پاکستانی دریاؤں میں آئے گا

وزیرِ اعظم 23 ستمبر کو UN کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.