این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستیں پر فیصلہ ہوگیا

0

این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستیں پر فیصلہ ہوگیا

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کے حوالے سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

دورانِ سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ ووٹوں کی حلقے سے باہر منتقلی دوبارہ پولنگ کی وجہ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل الیکشن سے مطمئن ہوگئے اس لیئے انہوں نے دوبارہ پولنگ کی درخواست نہیں دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

تحریک انصاف کے رہنما کی گریجویشن کی ڈگر ی جعلی نکل آئی

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا حکم کس نے دیا ؟ مریم اورنگزیب کا اہم انکشاف

کراچی میں سرکاری زمین سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم

حکومت نے اپوزیشن پر نہیں پارلیمنٹ پر حملہ کیا

قومی اسمبلی ہنگامہ، ملوث ارکان کا ایوان میں داخلے پر پابندی

کراچی والوں کے لیے خوشخبری ، کل سے تیز بارش کی پیشگوئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.