شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں

0

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات بارے سب کو سوچنا ہوگا۔سیاستدانوں کو اپنی انا ختم کرکے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے،ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔میری کوشش ہو گی نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کیلئے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔وفاق اور صوبوں کا تنازعہ ملک کے لیے خطرناک ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے 85 سمری بھجوائی گئیں سب پر سائن کیے صرف2 واپس کیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری واپس کی۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچ گئے۔

لاہور آمد پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا، جبکہ صوبائی وزرا ء میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور کے دورہ کے موقع پر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کی سائٹ کا دورہ کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزکی سائٹ کے دورہ کے دوران وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر صحت یاسیمن راشد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ صدر مملکت کو دورے کے موقع پر منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ تقریباً دس سال سے التواء کا شکار تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے کہ منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبے پر کام کی دوبارہ بحالی خوش آئند ہے، صدر مملکت کو انسٹیٹیوٹ کے زیرِ تعمیر مختلف حصوں کا بھی دورہ کرایا گیا۔

__________________________________________________________________

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.