اصل خوبصورتی سچائی کی جڑوں سے پھوٹتی ہے، پوپ فرانسس

0

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ خوبصورتی کی اہمیت سے واقف رہنا چاہیئے، اصل خوبصورتی کسی کے حلیئے یا سجاوٹ سے نہیں بلکہ اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے۔

پوپ فرانسس نے یہ بات ویٹی کن میں نئی آرٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ انسان کا دل محض ایسی چیزیں نہیں چاہتا جو فوری بقاء کیلئے ضروری ہوں بلکہ ایسی تہذیب چاہتا ہے جو روح کو گرما دے اور عظمت کی معراج کو چھولے۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کی بجائے بے دخلی اپنائی جائے تو ثقافتیں بیمار پڑ جاتی ہیں، لامحدود کو حاصل کرنے کی پیاس ہی انسانیت کی اصل تعریف ہے۔

پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسی نئی خوبصورتی چاہیئے جو محض چند افراد کی طاقت کی علامت نہ ہو بلکہ ہم سب کے جداگانہ تشخص کا ایک ساتھ جرأت مند اظہار ہو۔

__________________________________________________________________

پنجاب میں ڈینگی مزید 5 زندگیاں لے گیا

TTP سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں پیش رفت، حکومت نے کئی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کرلیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.