بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

0

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کیلئے  اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اجلاس دوپہر ایک بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی کراچی ڈویژن، ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات التوا کی درخواست پر غور ہوگا۔

الیکشن کمیشن پاکستان کےاجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید شریک ہوں گے۔

صوبائی الکیشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک پر کراچی سے شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

 خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کل ہونے والے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.