راؤ انوار کا نام ECL سے نکالنے کی درخواست خارج

0

سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر نظر ثانی درخواست خارج کردی۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائےعدالت قتل کیس میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں۔

وکیل راؤ انوار نے بتایا کہ میرے موکل کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، انہیں کورٹ سے ضمانت ملی ہوئی ہےاور اس کے علاوہ وہ ہر پیشی پر عدالت کے روبرو پیش بھی ہوتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہاکہ عدالت کے کہنے پر تاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

__________________________________________________________________

شاداب کے 9 چھکے ضائع، ملتان سلطان 20 رنز سے کامیاب کراچی میں چھا گئے چوتھی کامیابی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.