ضمنی الیکشن کے حوالے سے عمران خان کو پیغام بھیجے جانے کا انکشاف

0

دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے آرمی چیف کو خط لکھ دیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ 17جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں اور 26 جولائی کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے، سکیورٹی کی درخواست کراچی ، لاہور میں ضمنی انتخابات کے پرتشدد واقعات کے پیش نظر کی گئی ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی، کراچی، لاہور میں ضمنی انتخابات کے پرتشدد واقعات کے پیش نظر سکیورٹی کی درخواست کی جارہی ہے ، مراسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ انتخابات میں تسلی بخش سیکیورٹی اقدامات پر پاک فوج کی تعریف کی اور کہا کہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ 26 جون ، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245

کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

__________________________________________________________________

حکومت کا صدرِ مملکت کے الیکشن اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے پر بڑا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.