پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی کارکردگی کا جاٸزہ

0

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی کارکردگی کا جاٸزہ

تنظیم کے مرکزی صدر احتشام جمیل شامی کے ساتھ کراچی پریس کلب میں ایک نشست

پی ایف سی سی کے پلیٹ فارم سے بہت جلد تربیتی نشست اور کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا, سیکریٹری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ (پی ایف سی سی) کی جانب سے تنظیم کے مرکزی صدر احتشام جمیل شامی کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل قریب میں پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ احتشام جمیل شامی نے اظہار خیال کرتے یوۓ کہاکہ پی ایف سی سی نٸے و پرانے لکھنے والوں کا ایک گلدستہ ہے یہی وجہ ہیکہ یہاں سیکھنے اور سیکھانے کاسلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ لاہور کی کامیاب سالانہ تقریب کے بعد ہمیں کراچی میں تقریب کرنا تھی جو کہ اب ہم جنوری میں کرنیوالے ہیں۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری منصور احمد خان مانی نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ کراچی میں ایک بڑے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے بالکل قریب تھے لیکن کویڈ 19 کی وجہ سے ہمیں وہ ملتوی کرنا پڑا ۔ الحمداللہ حالات اب کچھ بہتری کی جانب جارہے ہیں ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ اس وباء سے جلد ازجلد دنیا کو نجات دے اور تمام دنیا سمیت ہمارے شہر کے معمولاتِ زندگی مکمل بحال ہوں ۔ اگر حالات بہتر ہوتے رہے تو ہم جلد از جلد پروگرام کا انعقاد کریں گے اور نۓ لکھنے والوں کیلۓ ورکشاپ و تربیت کا انعقاد کرینگے۔ پی ایف سی سی کے سرگرم رکن حمزہ خان سواتی نے جناب احتشام جمیل شامی کو ناول ” جیا کی جانب ” جو ان کی ایک خوبصورت تخلیق ہے پیش کی۔ تنظیم کے ممبران نے تجویز دی کہ ممبر سازی کے کام کو تیز کیا جائے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے، نئے لکھنے والوں کے حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے۔ سینٸر کالم نگار اعظم عظیم اعظم, ایم جے گوہر, نازیہ علی (پاکستان کی بیٹی) عرشی عباس, زرمینہ زر, شکیلہ شیخ, ارشد قریشی, تجمل ہاشمی ودیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ تمام ممبران نے تنظیم کے صدر کی صحت یابی کے بعد کراچی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ تنظیم کے صدر جناب احتشام جمیل شامی نے تمام عہدیدارن و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں کراچی آکر آپ لوگوں کے درمیان بہت اپنائیت سی محسوس ہوتی ہے ۔ نشست میں شامل شرکاء کے اصرار پر احتشام جمیل شامی نے اپنی ایک غزل بھی سنائی جس پر تمام شرکاء نے انہیں خوب داد دی۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی پاکستان آمد

شاومی نے ائیر چارجنگ ٹیکنالوجی متعرف کروا دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.