سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

0

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی، عسکری قیادت بھی ان معاملات پر سیاسی قیادت کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیات نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ ملک میں افراتفری پید ا کررہے ہیں۔

عسکری قیادت نے مزید کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کو حوالے کیے جانے تک بات نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

_____________________________________________________________

بھارتی طیارے کی پاکستانی حدود استعمال کرنے کا معاملہ، CAA نے بیان جاری کردیا

تجوری ہائٹس گرانے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شعیب ملک ایک بار پھر 2009 کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امید

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.