ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب کی جانب سے شیئرز منجمند کرنے کےخلاف تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔
تحریک استحقاق میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نیب قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کے لیے آزاد ہے، مگر نیب کے پاس میرا نام بدنام کرنے اور مجھے ملزم لکھنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے، بغیر ٹھوس ثبوت مجھے کیس میں ملزم لکھ کر میرے خلاف میڈیا پر ایک مہم شروع کی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیب کا اقدام مجھے ہراساں کرنا اور بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مجھے ڈرانے کے مترادف ہے۔
نیب ریاستی اداروں کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرکے اداروں کی ساکھ تباہ کررہا ہے۔
میرے خلاف نیب کے اقدام کا معاملہ سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔