سیٹلائٹ تصاویر میں ماریوپول میں اجتماعی قبر کا انکشاف

0

یوکرین کے جنگ سے تباہ حال شہر ماریوپول کی لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

روسی حملے میں نصف ماریوپول کو شدید نقصان

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں روسی حملوں میں تقریباً نصف شہر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ روسی حملوں میں 90 فیصد تباہ ہونے والی عمارتیں رہائشی تھیں۔

دوسری جانب یوکرینی وزیرِ اعظم ڈینس شمیہل کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر ماریوپول میں یوکرینی فوجی روسی فوج سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماریوپول کی صورتِ حال خوفناک ہے، پچھلی صدیوں میں یہ سب سے بڑی انسانی تباہی ہے۔

یوکرینی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ تمام ممالک کےسفیروں کو کیف واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

روسی حملہ، لوہانسگ میں 8 افراد ہلاک

لوہانسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ لوہانسک ریجن میں گزشتہ روز روسی حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا، برطانیہ دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کیلئے تیار

واضح رہے کہ امریکا بھی جلد ہی یوکرینی دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔

برطانیہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مختلف یورپی ممالک بھی یوکرینی دارالحکومت کیف میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

__________________________________________________________________

سیکریٹری جنرل UN روس اور یوکرین سے پہلے کہاں جائینگے؟

عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی: شیخ رشید

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.