سعودی عرب کا طالبان کے لیے پیغام سامنے آگیا

0

سعودی عرب نے طالبان اور تمام افغان جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے طالبان کے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے اور کنٹرول کے ایک روز بعد سوموار کو ٹویٹرپر پہلا بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر انتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں صورت حال جلد ہی مستحکم ہوجائے گی۔طالبان نے اتوار کو دارالحکومت کابل سمیت ملک کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور افغان صدر اشرف غنی اقتدار چھوڑ کرکابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بذریعہ طیارہ بیرون ملک چلے گئے تھے۔

___________________________________________________

طالبان قیادت نے اپنے جنگجوﺅں کو سفارتی عمارتوں سے متعلق کیا ہدایات دی ہیں؟ رائٹرز نے بڑا دعویٰ کر دیا

افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ، ہماری حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ، بلاول بھٹو کا مطالبہ

عثمان مرزا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم بلال مروت کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

کرونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق، تین ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.