سندھ میں اسکول کل سے نہیں کھولیں گے ، کب کھولیں گے جانے

0

سندھ میں اسکول کل سے نہیں کھولیں گے ، کب کھولیں گے جانے

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کل (پیر 7 جون) سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

______________________________________

وفاقی حکومت نے طلباء کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے ایم نائن موٹر وے پر زیتون کا پودا لگا کر olive garden کا آغاز کر دیا۔

فضل الرحمٰن نکاح ہی نہیں سیاسی جنازہ بھی پڑھاتے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.