گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار زخمی

0

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پیش آیا، سیکیورٹی گاڑی کی پرائیوٹ گاڑی سے ٹکر ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی گاڑی سے گر کر 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں میں کانسٹیبل وقاص اور نعیم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال میں دونوں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

__________________________________________________________________

پشاور، پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.