29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

0

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے 29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی، پولیس نے ایلیٹ فورس کے 58 اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلی امیر حیدر حوتی کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی اور تمام 8 اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا گیا ہے ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے صدرایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین کی سیکورٹی بھی ختم کر دی گئی ، فتاب احمد خان شیرپاؤ اور ن لیگ کے امیر مقام کی بھی سیکورٹی واپس لی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انور تاج اور سینٹر ایوب آفریدی کے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا ہے جب کہ سابق ڈی جی نیب خیبر پختونخوا ناصرفاروق اعوان کی حفاظت پر مامور 7 اہلکاروں کو بھی واپس بلالیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.