اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن، معین خان کا بیان بھی سامنے آگیا

0

اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن، معین خان کا بیان بھی سامنے آگیا

ومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ بیٹے اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن پر خوش ہو مگر اب اسے کارکردگی دکھانی ہوگی – نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم خان  اب ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو اپنے ساتھ زیادتی کرے گا۔امید ہے اعظم خان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں متاثر کن کارکردگی دکھائے گا۔عمر اکمل کی  سات  سے آٹھ  سال کی کرکٹ باقی ہے انہیں موقع ملنا چاہیے، بورڈ کو چاہیے عمر اکمل کا ری ہیب جلد مکمل کرے۔عمر اکمل کو اپنی گزشتہ غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، وہ باصلاحیت کھلاڑی ہے،عمر اکمل ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد تجربہ کار کھلاڑی ہے، وہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.