بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

0

سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے، وہ آج سرینگر میں انتقال کرگئے۔

مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو کئی برس سے گھر پر نظر بند کر رکھا تھا، ان کی عمر اکانوے 91 برس تھی۔

حریت رہنماعبدالحمید لون نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی سید علی شاہ گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی کا انتقال آج رات 10 بجے سرینگر میں ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کا اہم کردار رہا، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ بھی رہے۔

سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں کشمیر کے رکن بھی رہے، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے، ان سے اختلاف کے باوجود ان کی ہمیشہ عزت کی۔

__________________________________________________________________

پنج شیر پر حملہ ناکام بنادیا، سابق افغان وزیر دفاع، پنج شیر ہمارے محاصرے میں ہے، طالبان

سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے استاد کا ڈنڈوں سے بچے پر تشدد

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان بھر میں جشن

وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.