شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

0

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

عراقی وزیر خارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراق کے نائب وزیر خارجہ، ڈاکٹر صالح التمیمی پاکستان میں عراقی سفیر حامد لفطہ، عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی اور عراقی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا
وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہء عراق کے دوران عراقی ہم منصب فواد حسین ،اور عراق کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہء خیال ہو گا
وزیر خارجہ عراقی قیادت کو مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے
پاکستان اور عراق کے مابین، او آئی سی، اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں، کی سطح پر دو طرفہ تعاون کا فروغ بھی زیر بحث آئے گا
وزیر خارجہ، ہر سال عراق جانے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کی سہولت اور بہتر سفری انتظامات کیلئے، عراقی قیادت سے بات چیت کریں گے

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار

ثابت ہوگا۔

___________________________________________________

کراچی بار کے جنرل سیکریٹری عامر نواز نے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اسدعمر

ڈالر کی قیمت پھر سے بے قابو، امریکی کرنسی کی قدر 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.