مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گزشتہ روزبلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہ مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرمیوں کو دور کیا جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیر جمہوری، غیر پارلمیانی اور غیر سیاسی ہیں،حکومت نے بد قسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے،پہلے قومی اسمبلی میں غیر جمہوری رویہ اپناگیا اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں، یہ انتشار اچھی چیز نہیں ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت وقار کی پامالی قابل مذمت ہے، اپوزیشن ارکان پرتشدداورانہیں روکنا فسطائیت کی انتہاہے۔
_________________________________________________
حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی
وزیراعظم عمران خان نے شاہی قلعہ لاہور کی تازہ تصاویر شیئر کردیں