شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ بھاگنے کی کوشش کررہا ہے ، وزیر اعظم

0

شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ بھاگنے کی کوشش کررہا ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ باہر

بھاگنے کی کوشش کررہا ہے

تفصیلات کے مطابق عوام کے ساتھ ٹیلی فونک سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف باہر بھاگنے کی کوشش کر رہاہے ، اس پر

700سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا صرف ایک کیس ہے ،ان کے کیسز کی پوری

پوری کتابیں ہیں ، ان کے گھر اہلخانہ نے جب کوئی پراپرٹی لینی ہو تو ہی رقم ٹی ٹی

سے ملک میں واپس آتی ہے ، نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہ

رہے ہیں ، انہوں نے وہ پیسہ یہاں سے چوری کیا ہے ، سارے پاکستان کی جیلوں

سے چوری کے مقدمات میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھاکر لیں تو بھی 700 ارب روپے

نہیں بنیں گے ۔

ایک کالر کی جانب سے وزیر اعظم کو شکایت کی گئی کہ ان کی اراضی پر قبضہ کیا

گی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے ،

کئی سابق وزراءقبضوں میں ملوث ہیں ،ہم نے جن سے بھی قبضے چھڑوائے ہیں وہ

یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتقامی کارروائی ہوئی ، ہم نے اراضی کے ریکارڈ کے مطابق

کارروائی کی ، ایک ایم این اے سے قبضہ واگزار کرایا تو وہ مریم نواز کے ساتھ جا

کر کھڑ اہو گیا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ،اب پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں ، عدالت کیوں

نہیں جاتے ؟۔کسی کی بھی زمین پر قبضہ ہوا ہو تو وہ پورٹل پر شکایت کرے ، سول

کیسز بھی عدالتوں میں 40 سال تک چلتے رہتے ہیں ، جن پر مقدمات ہوں ان کی اگلی

نسل بھی عدالتوں میں پیش ہوتی ہے ، کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے مقدمات کے ایک

سال میں فیصلے ہوں ۔

___________________________________________________

مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کیا کہا، جانے

  وزیراعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

ایسا تاثر گیا کہ ساری وزاراتِ خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں

نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ‏ڈالنے کیلئے وزراتِ داخلہ کو خط لکھ دیا

پنجاب حکومت کا عید کے بعد لاہورمیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.