شہباز شریف نے وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کیخلاف چار ج شیٹ قرار دے دی

0

 مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چار ج شیٹ اور چشم کشا ہے،ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنے گی تو پھر گردشی قرض تو بڑھے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تین سال میں مالیاتی بوجھ بڑھتا جا رہاہے ، یہ کسی مینجمنٹ ہے؟،بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے اور سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی ہے،گردشی قرضے صفر کرنے کے پی ٹی آئی کے دعوے منہ کے بل گر چکے جبکہ قرض ابھی بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کو 27ارب سبسڈی بھی نہیں دی اور بجلی کے شعبے کا سارا ملبہ اور بوجھ عوام کے سر پر ڈال دیا ہے جبکہ عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنا پڑی ۔

انہوں نے سوال اٹھا یا کہ گردشی قرض دوگنے سے زیادہ ہو کر 2.5کھرب ہوگیا ہے ا س سے بڑی چوری اور نا اہلی کیا ہوتی ہے؟۔

_____________________________________________________________

وزیراعظم عمران خان چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو توسیع دیں گے یا نہیں ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

پشاور میں 100سے زائد افغان مہاجرین گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.