شہباز شریف کی تقریر، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ، گالم گلوچ

0

شہباز شریف کی تقریر، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ، گالم گلوچ

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔

شہباز شریف جو گزشتہ روز حکومتی ارکان کے شور شرابے میں اپنی تقریر نہیں کرسکے تھے، وہ حکومتی بجٹ پر بولنے کے لیے آج ایک بار پھر کھڑے ہوئے۔

اس دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف جملے بازی کی، نعرے لگائے اور گالم گلوچ بھی کی۔

اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ن لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے درمیان چھڑپ ہوگئی۔

نعروں کے دوران دونوں رہنماؤں میں گالم گلوچ بھی ہوئی جبکہ علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز شیخ روحیل اصغر کو دے ماری۔

گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر کوبجٹ سیشن میں تقریر کرنے پر حکومتی ارکان نے خوب ہلڑ بازی کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہاں تک کہا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی اسمبلی میں ہلڑبازی کررہے تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عمران خان نے بھی انصاف کا وعدہ پورا نہیں کیا، ڈاکٹر طاہر القادری

اپوزیشن کے شور شرابے میں سندھ کا بجٹ پیش

وزیراعلیٰ سندھ بجٹ پیش کر رہے ہیں

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ہنگامہ آرائی

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.